ترال( پلوامہ):بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایس ٹی مورچہ کی جانب سے آج ٹاؤن ہال ترال میں ایک میگا کنونشن منعقد ہوا۔ اس کنونشن کی صدارت پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کی، جبکہ اس موقع پر پارٹی کے دیگر لیڈران محمد شفیع وانی، عبدالرشید گجر، نظیر احمد، ڈاکٹر ضمیر اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ایس ٹی کمیونٹی نے اپنے اپنے مسائل اجاگر کیے جن کو لیڈران نے غور سے سنا اور ان پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر لیڈران نے گجر بکروال طبقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طبقے کو آج تک صرف ووٹ بینک کے لیے استعمال کیا گیا ہے، جبکہ بھاجپا نے اس قبیلے کو ان کا حق دیا ہے ۔