پلوامہ:ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں کرائم اور سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایس ایس پی پلوامہ،ایڈیشنل ایس پی، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ، ڈی وائی ایس پی پی سی، ڈی وائی ایس پی ڈار، ایس ایچ اوز، آئی سی ایس او جیز اور پولیس ضلع پلوامہ کے انچارج ایس پیز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال گزشتہ میٹنگز کی پیروی اور ضلع میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں بشمول مقدمات کی تفتیش، جرائم کو ختم کرنے ، تصدیق اور احتسابی پولیسنگ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں جرائم کے حوالے سے جائزہ میٹنگ منعقد - ای ٹی وی اردو نیوز
Security Meeting in Pulwama ایس ایس پی پلوامہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع میں پُرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے زمین پر کام کرنے والی دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہم آہنگی اور بہتر تال میل برقرار رکھیں۔
Published : Jan 7, 2024, 6:11 PM IST
ایس ایس پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں انسداد عسکریت پسند آپریشنز اور سکیورٹی گرڈ کو تیز کرنے کے علاوہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے منشیات اور سماجی جرائم کی روک تھام کے لیے لگن کے ساتھ کام کرنے ہی ہدایت دی۔ ایس ایس پی پلوامہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع میں پُرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے زمین پر کام کرنے والی دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہم آہنگی اور بہتر تال میل برقرار رکھیں۔
مزید پڑھیں: