اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ایس پی اونتی پورہ نے پامپور کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی - AWANTIPORA NEWS

اس ایس پی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کے ذمہ دار ڈرئیور کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ایس ایس پی اونتی پورہ نے پامپور کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی
ایس ایس پی اونتی پورہ نے پامپور کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی

By

Published : Aug 6, 2020, 9:08 PM IST

یس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے ایس ڈی پی او امتیاز احمد اور ایس ایچ او پانپور منظور احمد کے ہمراہ آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کا دورہ کیا جس دوران انہوں اُن کنبوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا جنہوں نے کل تل باغ پانپور میں زعفران کے کھیتوں کے قریب ایک دلدوز حادثے میں اپنی دو بیٹیوں کو کھو دیا ہے۔
ایس ایس پی نے محمد رفیق بٹ اور نزیر احمد پنڈت کے گھر جاکر سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس حادثے کے بارے میں جانکاری ملنے کے بعد سخت دکھ ہوا ہے۔

ایس ایس پی اونتی پورہ نے پامپور کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی

ایس ایس پی نے سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن مدد کی بھی یقین دہانی کی۔
اس ایس پی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کے ذمہ دار ڈرئیور کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے دفعہ 279، 337، 427 آئی پی سی کے تحت 57/2020 معاملات درج کئے گئے ہیں اور پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش میں مسروف ہے۔

انہوں نے کہا 'جس طرح سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ہمیں لگتا ہے یہ محض حادثہ نہیں بلکہ قتل بھی ہو سکتا ہے تاہم پولیس اس سلسلے میں اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details