اونتی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں منعقدہ اس میٹنگ میں ایس پی ڈی پی ایل اونتی پورہ، تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی وائی ایس پی ، ایس ایچ اوز اور پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے انچارج شریک ہوئے۔
اس میٹنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال، گزشتہ میٹنگز کی پیروی اور پولیس ڈسٹرکٹ میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولیسنگ کے پہلوؤں بشمول مقدمات کی تفتیش، پراسیکیوشن، جرائم، شکایات کا ازالہ اور احتسابی پولیسنگ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔