وادی میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے مدنظر عوام میں جہاں اضطراب پایا جا رہا ہے وہیں انتظامیہ نے قصبہ جات کو صاف وشفاف رکھنے کے لیے بلدیاتی محکمہ کو دن رات کام پر لگادیا ہے۔
اس سلسلے میں آج جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں میونسپلٹی حکام نے ترال بازار میں متعدد مقامات پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا تاکہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
ترال میں عوامی مقامات پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے سیکریٹری نزیر احمد ملک نے بتایا کہ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ نہ صرف عوامی مقامات پر کیا جارہا ہے بلکہ فوجی کیمپوں اور گاؤں میں بھی اس کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔
بلدیات حکام نے بتایا کہ اس قسم کا چھڑکاؤشہروں کے علاوہ فوجی کیمپوں اور گاؤں میں بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بلدیہ کا یہ ادارہ دن رات کام کر رہا ہے اور اب عوام بھی گھروں میں بیٹھ کر ہمیں تعاون فراہم کر رہے ہیں۔