اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilapidated Dood Marg Road: دودھ مرگ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

دودھ مرگ ترال میں گزشتہ برس لعل پورہ سے دودھ مرگ تک سڑک پر تارکول بچھایا گیا لیکن کچھ خود غرض عناصر نے اس سڑک کو نقصان پہنچایا۔ علاقے کے لوگوں نے ان کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔ Dilapidated Road in Doodmarg Tral

دودھ مرگ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
دودھ مرگ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

By

Published : Jun 10, 2022, 10:36 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں گزشتہ دو برسوں کے دوران کئی اہم سڑکوں پر میکڈمایزیشن کا عمل مکمل کیے جانے سے جہاں ایک وسیع آبادی نے راحت کی سانس لی ہے تاہم کئی مقامات پر کچھ بدمعاشوں نے سڑکوں کو نقصان پہنچایا ہے جس کی عوامی سطح پر کارروائی کی مانگ کی جا رہی ہے۔ Miscreants damage road in Doodmarg Tral

دودھ مرگ ترال میں گزشتہ برس لعل پورہ سے دودھ مرگ تک سڑک پر تارکول بچھادیا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی تاہم لوگوں کی یہ خوشی دیر پا ثابت نہیں ہو رہی ہے کیونکہ کئی خود غرض عناصر نے اس سڑک کو نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے سڑک انتہائی خستہ حال ہو گئی ہے اور لوگوں کو آنے جانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دودھ مرگ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

یہ بھی پڑھیں: Dilapidated Satoora Hajin Road: ترال کی ستورہ حاجن سڑک خستہ حالی کی شکار

مقامی شہری عبدالغنی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لمبے عرصے کے بعد سڑک کی مرمت کی گئی تھی لیکن اب سڑک ایک بار پھر تباہ کی گئی ہے جس کی وجہ سے بیماروں کو ہسپتال تک پہنچانے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'سڑک کی یہ خستہ حالی کرنے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details