ترال:گھریلو فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے اگرچہ سالڈ ویسٹ میجمنٹ پروگرام کے تحت وادی کشمیر کے قرب وجوار میں دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے ابھیان شروع کیا گیا ہے جس کی عوامی سطح پر پزیرائی بھی حاصل ہو رہی ہے، لیکن بدقسمتی سے ترال کے کئی دیہات سے اس ضمن میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ماچھہامہ ترال کے مقامی لوگوں کے مطابق دیہی ترقی کے محکمہ کی جانب سے علاقے میں اگرچہ صفائی وستھرائی کے لیے ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کے تحت کام شروع کیا گیا ہے، لیکن ماچھہامہ گاؤں میں اس حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے۔ حالانکہ کئی بار دیہی ترقی محکمہ کے حکام کی نوٹس میں معاملہ لایا گیا، لیکن محکمہ کے مقامی افیسران صرف فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں۔
ماچھہامہ ترال میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کب ہوگا شروع
Solid Waste Management مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ سے اس معاملے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔
Published : Dec 30, 2023, 7:08 PM IST
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں بڑی مقدار میں اسٹیٹ لینڈ تو دستیاب ہے لیکن حکام اس ضمن میںدلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ سے اس معاملے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔ وہیں اس حوالے سے بی ڈی او ترال محمد اشرف نے نمایندے کو بتایا کہ لوگ فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے زمین فراہم نہیں کر رہے ہیں اور اس لیے محکمہ سیگریگیشن شیڈ بنانے سے ہی قاصر ہے۔
مزید پڑھیں: