پلوامہ: ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے محکمہ سوشل فارسٹری، پلوامہ کی جانب سے ضلع کے ڈاڈسرہ، ترال علاقے میں شجر کاری مہم انجام دی گئی۔ Social Forestry Organised Plantation Drive شجر کاری مہم میں مقامی ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبہ سمیت ڈی ایف او سوشل فارسٹری، پلوامہ منظور احمد، ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ماحولیاتی نظام کے تحفظ، جنگلات کی اہمیت کے حوالے سے معلوماتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
Plantation Drive in Tral: ڈاڈسرہ، ترال میں شجرکاری مہم - محکمہ سوشل فارسٹری، پلوامہ
محکمہ سوشل فارسٹری، پلوامہ کی جانب سے ڈاڈسرہ، ترال کے ہائر سکنڈری اسکول میں شجرکاری مہم کے تحت متعدد پودے لگائے گئے۔Plantation Drive in Tral
Tral Plantation Drive: ڈاڈسرہ، ترال میں شجرکاری مہم
مہمانان خصوصی کے علاوہ اسکولی طلبہ سمیت عملہ نے اسکول صحن میں متعدد پودے لگائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوشل فارسٹری کے ڈی ایف او منظور احمد نے کہا کہ گرین جے اینڈ کے مہم کے تحت محکمہ کی جانب سے ضلع پلوامہ میں تین لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جب کہ وادی کشمیر میں رواں برس گیارہ لاکھ سے زائد پودے لگائے جانے کا منصوبہ ہے۔