وادیٔ کشمیر میں حالیہ برفباری Snowfall in Kashmir کے باعث جہاں درجۂ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے وہیں شدید برفباری کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا Snowfall Throws life out of gear کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع پلوامہ کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن فاروق ترالی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سب ضلع (ترال) انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا: ’’برفباری نے انتظامیہ کے دعوؤں کی پول کھول کے رکھ دی ہے، جو بھی دعوے سرکاری سطح پر کیے گئے ہیں وہ زبانی جمع خرچ کے سوائے کچھ نہیں ہیں۔‘‘
فاروق ترالی نے بتایا کہ ’’محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے باوجود ترال میں انتظامیہ برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں یکسر ناکام نظر آئی جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔‘‘