محکمہ موسمیات کی جانب سے وادی کشمیر میں برفباری کی پیشن گوئی کو دیکھتے ہوئے ترال میں انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور، اس سلسلے میں کنٹرول روم بھی قاہم کیا گیا، ہے اور عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ ضرورت پڑنے پر دیے گئے نمبرات پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
میونسپل کمیٹی ترال کے ملازمین نے ایگزیکٹو آفیسر منظور احمد کی قیادت میں لاوڈ اسپیکروں کے زریعے ترال قصبے کے متعدد بازاروں میں موسمی پیشن گوئی کو، دیکھتے ہوئے عوام الناس سے سڑکوں پر گاڑیاں پارک نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
اس دوران سب ضلع ترال میں برفباری سے نمٹنے کے لیے مشینوں کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔
ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کو، بتایا کہ محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کو، دیکھتے ہوئے انتظامیہ پوری طرح تیار ہے اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے جہاں مشینوں کو تیار رکھا گیا ہے وہیں بجلی، پانی اور صحت عامہ کو بھی متحرک رکھا گیا ہے اور عوام کے لیے انتظامیہ تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر دیے گیے نمبرات پر، رابطہ کر، سکتے ہیں Helpline numbers issued in Tral ۔
یہ بھی پڑھیں :Control room at pulwama: ضلع پلوامہ میں کنٹرول روم قائم
کنٹرول روم نمبرات یہ ہیں 95 9600 4411 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال، 941 9006374 ، 01933-295686(office land line ). شوکت حسین 8082477667