پلوامہ: وادیٔ کشمیر میں بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بیچ شبانہ د رجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔ پلوامہ کے بالائی علاقہ سنگروانی،اچھیگوزہ اور دیگر علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہیں۔ جبکہ رات کے دوران سردی میں کمی ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگرچہ برفباری کی پیشگوئی کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وادی میں بھاری برفباری ہوسکتی ہیں تاہم ضلع کے میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پہلگام میں ایک سینٹی میٹر برف جمع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ قاضی گنڈ میں 9.8 ملی میٹر اور کپوارہ میں 11.3ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ درجۂ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔