اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: انتظامیہ سے اپیل کے باجود بھی سڑکوں سے برف نہیں ہٹایا گیا

پلوامہ میں ضلع انتظامیہ نے میدانی علاقوں کے مختلف سڑکوں کو جزوی طور پر بحال کیا ہے، لیکن بالائی علاقوں کی سڑکوں سے ابھی بھی برف نہ ہٹانے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، علاقے کے سرپنچ کی جانب سے بھی متعدد دفعہ انتطامیہ سے اپیل کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے۔

snow has not been removed from roads in pulwama district despite appeals from administration
پلوامہ: انتظامیہ سے اپیل کے باجود بھی سڑکوں سے برف نہیں ہٹایا گیا

By

Published : Jan 7, 2021, 5:48 PM IST

جموں و کشمیر میں تقریبا چار روز تک برفباری کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے معمولات زندگی کافی زیادہ متاثر رہی ہے۔ ضلع پلوامہ کے میدانی علاقوں میں دو سے ڈھائی فٹ جبکہ بالائی علاقوں میں تین سے چھ فٹ تک برفباری درج کی گئی ہے۔

پلوامہ: انتظامیہ سے اپیل کے باجود بھی سڑکوں سے برف نہیں ہٹایا گیا

سنگروانی، اڑی ترال اور ابہما کی سڑکوں پر ابھی تک برف پڑی ہونے کی وجہ علاقے کے سرپنچ نے متعدد دفعہ ضلع کمشنر سے برف ہٹانے کی اپیل ہے، لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے سنگروونی کے سرپنچ ارشاد احمد گورسی نے ضلع انتظامیہ پلوامہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ برف ہٹانے کے لیے ضلع انتظامیہ سے متعدد دفعہ رابطہ بھی کیا گیا، تاہم مسلسل فون کرنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ان کا نمبر بلیک لسٹ میں ڈال دیا، جس کے بعد محکمہ آر ایند بی (روڈ اینڈ بلڈنگ) میں بھی فون کرنے کے بعد ان کے نمبر کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے علاقے میں کئی لوگ بیمار ہیں، لیکن سڑک بند ہونے کی وجہ سے وہ ہسپتال نہیں جاسکتے، جس کی وجہ سے انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقے میں سڑکوں سے جلد سے جلد برف ہٹائی جائے تاکہ علاقے کے لوگ راحت کی سانس لے۔

وہیں دوسری جانب قصبہ پلوامہ میں بلدیاتی محمکہ نے سڑکوں کو بحال تو کیا ہے، لیکن برف کو سڑک کے دونوں کناروں پر ہی جمع کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے فٹ پاتھ پر چلنے والوں کے ساتھ ساتھ مقامی دکانداروں کو مشکالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ آر اینڈ بی کے افسر نے کہا کہ ’’ہم دو دن میں علاقے سے برف ہٹانے کے کام کو مکمل کرلینگے‘‘۔

مزید پڑھیں:

برفباری: کشمیر میں 5 روز بعد فضائی سروس بحال

برفباری کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا

ABOUT THE AUTHOR

...view details