جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں سکاسٹ کشمیر کی جانب سے 10 روزہ اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا گیا،اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کی فیکلٹی نے آج وزارت مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز حکومت کے زیر اہتمام 10 روزہ ایڈوانسڈ انٹرپرینیورشپ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (ESDP) کا افتتاحعمل میں آیا۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں میں کاروبار سے متعلق باریکیوں سے واقف کرانا اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لیے تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینا ہے۔ 10 Day Skill Development Training Programme Launched By SKUAST-Kashmi
سلونی رائے آئی اے ایس، ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس اس موقع پر مہمان خصوصی کے طورپر موجود تھیں۔ ڈاکٹر موہن سنگھ ڈائریکٹر آیوش جے کے اور پروفیسر ہارون نائک ڈائریکٹر پلاننگ،سکاسٹ کشمیر بھی اس پروگرام میں شریک تھے۔ پروفیسر ایس اے گنگو، ڈین فیکلٹی آف فاریسٹری نے باضابطہ طور پر معززین اور ٹرینیز کا خیر مقدم کیا۔
پروفیسر پی اے صوفی، ہیڈ ایف پی یو کے ڈویژن نے حاضرین کو اس تربیتی پروگرام کے بارے میں ایک مختصر بیان دیا اور موجودہ دور میں بے روزگاری کے شعبے میں اس کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ افتتاحی سیشن میں تمام شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران، اور غیر تدریسی عملہ، کاروباری افراد اور ٹرینیز نے شرکت کی۔