ترال:جموں و کشمیر کے کوثر بل ترال بالا میں جمعرات کی صبح بستی سے گزرنے والی ایک ترسیلی لائن اچانک گر آئی جس کے نتیجے میں ایک مقامی شہری کے چھ بھیڑ ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ان بھیڑوں کو باغ تک لے جانے والے چرواہا بال بال اس واقعے میں بچ گیا۔ اس واقعے کے خلاف نائیک محلہ کوثر بل ترال پائین کے لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بستی میں ترسیلی لائن کی مرمت کا مطالبہ کیا۔ بھیڑوں کے مالک نذیر احمد گنائی نے بتایا کہ انہوں نے جمعرات کی صبح یہاں حسب معمول اپنے بھیڑوں کو چرانے کے لئے لے گئے۔ اس دوران یہاں محکمے میں بجلی کی ترسیلی لائن گر آئی ہے جس کے نتیجے میں ان کے چھ بھیڑ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
جب کہ ان کے ساتھ جو لڑکا تھا وہ بال بال بچ گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا یہاں اس وقت ہر روز بچے سکول جاتے ہیں تاہم آج بارش کی وجہ سے وہ ابھی گھروں میں ہی تھے جس کی وجہ سے ایک حادثہ ٹل گیا۔ محکمہ شیپ ہسبنڈری کے ایک عہدہ دار شبیر حسین بٹ نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے کے ساتھ ہی یہاں پہنچے اور یہاں ایک غریب شخص کے چھ بھیڑ مر گئے یہ شخص بھیڑ بکری پال کر ہی اپنے گھر کا گزارہ کرتا تھا۔