اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کورونا وائرس: افواہوں پر توجہ نہ دی جائے' - taral news

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع ترال میں کورونا وائرس کے حوالے سے پھیل رہی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انتظامیہ نے ان افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔

ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ
ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ

By

Published : Mar 21, 2020, 8:38 PM IST

ترال انتظامیہ نے آج واضح کیا ہے کہ سب ڈسٹرکٹ میں کوئی بھی کورونا وائرس کا مثبت کیس نہیں پایا گیا ہے اور جو چھ کیس نگرانی میں رکھے گئے تھے ان کے ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ

ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رائینا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان چھ افراد میں تین کو سکمز، دو کو آیسولیشن سینٹر بجوانی ترال جبکہ ایک کو ہوم آیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوام کو افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہیے بلکہ گھروں کے اندر رہ کر انتظامیہ کو تعاون فراہم کرنا چاہیے۔

بتایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر وہان سے پھیلا اور پوری دنیا کے کئی ممالک میں پھیل گیا۔ کورونا وائرس سے پورے دنیا میں تقریبا 11000 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی لوگوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے جان چلی گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 200 سے اوپر ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہے۔ اسی کے پیش نظم حکومت عوام کو کئی طرح کے احتیاط برتنے کو کہہ رہی ہے۔ جموں و کشمیر سمیت پورے پھارت میں سینیٹائزیشن کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details