اردو

urdu

By

Published : Apr 11, 2021, 11:14 AM IST

ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں سڑک حادثہ، 6 افراد زخمی

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر لیتہ پورہ کے پاس آج صبح ایک الٹو کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

Six injured in letpora Accident
اونتی پورہ میں سڑک حادثہ، 6 افراد زخمی

اس حادثے میں گاڑی میں سوار 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

زخمیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کا تعلق واگڈ ترال سے ہے جن کی شناخت اقرا جان، تنزیلہ رشید، منظور احمد، روزی جان، مبارک یوسف اور عنایت کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

وہیں گزشتہ رات ضلع رامبن کے سمبڑ علاقے میں ایک بولیرو کار حادثے کا شکار ہوگئی جس میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details