پلوامہ (جموں و کشمیر) :ملک مخالف عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے خصوصی تفتیشی یونٹ (SIU) اونتی پورہ نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ووپلون، اونتی پورہ ہفتہ چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی یونٹ کی جانب سے جی آر پی اونتی پورہ کے ایف آئی آر نمبر 01/2023 کے تحت ایک کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔ تاہم اس موقع پر کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم شیخ سیار النسار ولد نثار احمد شیخ ساکنہ وپلون، اونتی پورہ کے رہائشی مکان کی تلاشی لی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران، مناسب ایس او پیز کی پیروی کی گئی اور متعلقہ معلومات، ایس آئی یو اونتی پورہ نے شواہد جمع کیے۔ قبل ازیں ایس آئی یو کی جانب سے جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے گئے تاہم ان چھاپوں کے دوران کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔