گجر بستی کملا میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے تنگ آکر آج درجنوں افراد نے اے ڈی سی آفس ترال کے سامنے خاموش احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کو انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق گجر بستی سیموہ کے رہنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ترال آکر احتجاج کیا اور اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق ان کی آبادی میں کوئی بھی بنیادی سہولت موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گاؤں میں نہ سڑک ہے اور نہ ہی بجلی جبکہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے مقامی آبادی ترک سکونت پر مجبور ہو رہی ہے۔