اردو

urdu

ETV Bharat / state

SIA Raids In Pulwama پلوامہ میں ایس آئی اے کا چھاپہ - پلوامہ اردو نیوز

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ کالونی علاقے میں ایس آئی اے کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے آج صبح سے ہی ایس آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی ہے۔ SIA Raids In Pulwama

پلوامہ میں ایس آئی اے کا چھاپہ
پلوامہ میں ایس آئی اے کا چھاپہ

By

Published : Dec 24, 2022, 11:12 AM IST

Updated : Dec 24, 2022, 2:55 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ایس آئی اے کی جانب سے ایک کرایہ کے مکان پر چھاپہ مار گیا جس میں Al huda ٹرسٹ کے نام سے منسلک ایک کلینک چلایا جارہا تھا جس کو کئی ماہ قبل ہی اس مکان میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ مکان عبد السلام کا ہے اور انہوں نے اس مکان کو کرایہ پر دیا تھا۔ وہی ایس آئی اے نے جماعت اسلامی سے منسلک دارالہدیٰ کلینک اور کچھ دوکانوں کو نوٹفائے کیا جن کو بعد میں سیل کردیا جائے گا۔

بڈگام

یہ سبھی اثاثے جماعت اسلامی کے منسلک ہے جبکہ وادی کے دیگر اضلاع میں بھی جماعت اسلامی کے ساتھ منسلک اثاثوں کو سیل یا پھر نوٹیفائی کیا گیا ہیں۔ وہیں دوسری جانب جنوبی کشمیر کے ضـلع کولگام میں بھی ایس آئی اے نے جماعت اسلامی کی املاک کو منسلک کرنا شروع کردیا ہے۔ ایجنسی نے کولگام میں اب تک 4 دوکانوں کو منسلک کیا ہے۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

پلوامہ میں ایس آئی اے کا چھاپہ

خصوصی تحقیقاتی ایجنسی نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور جماعت اسلامی کی املاک کو ضبط کیا۔ ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) بڈگام نے پہلے ہی جماعت اسلامی کی جائیدادوں کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔اس سے قبل برزلہ، سری نگر میں سید علی گیلانی کے نام پر ملکیتی اراضی بھی ایس آئی اے نے ضبط کی۔

پلوامہ میں ایس آئی اے کا چھاپہ


واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ایس آئی اے نے اس سے پہلے بھی جماعت اسلامی کی املاک کو منسلک کیا تھا۔ وادی کشمیر کے کئی اضلاع میں ایجنسی کی جانب سے چھاپے مارے گئے تھے۔

پلوامہ میں ایس آئی اے کا چھاپہ
Last Updated : Dec 24, 2022, 2:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details