پلوامہ:ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کشمیر نے ہفتے کے روز سرینگر کے ایک این آئی اے کورٹ میں خصوصی جج کے سامنے چار عسکریت پسند معاونین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج چار عسکریت پسند معاونین عمر مشتاق خان ولد مشتاق احمد خان ساکنہ کاکاپورہ پلوامہ، مرتضیٰ رشید ڈار ولد عبدالرشید ڈار ساکنہ سانبورہ پامپور، سجاد احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن شانگس اننت اننت ناگ اور علی کاشف جان عرف جان علی کاشف ولد گوہر علی رہائشی گاؤں دوسرہ تحصیل ضلع شارسدہ، خیبر پختون خواہ، پاکستان کو ایف آئی آر نمبر 16/2022 کے تحت چارج شیٹ ڈاکل کیا ہے ۔ ان میں سے تین ملزمیں متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کیے گئے ہے۔
Charge Sheet On OGW این آئی اے کورٹ میں 4 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل - این آئی اے کورٹ سرینگر
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے سرینگر کی این آئی اے کی عدالت میں چار عسکریت پسند معاونین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ ایف آئی نمبر 16/2022 میں داخل کی گئی۔
ان افراد پر الزام ہے کہ یہ لوگ سرحد پار سے جاری عسکریت پسندی کو فروغ دینے کے لیے وادی میں نئے عسکریت پسند ماڈیول بنا رہے تھے تاکہ یہاں کے امن و امان میں خلل ڈال سکے۔ ایس آئی اے کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزمان عسکریت پسندی کے جرم میں ملوث پائے گئے ہیں اور یہ ملزمان پاکستان میں مقیم عسکریت پسند علی کاشف جان عرف علی کاشف کے ساتھ سوشل میڈیا اور دیگر خفیہ میسجنگ ایپس کے ذریعے خفیہ روابط رکھتے تھے جو یہاں عسکریت پسند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ایس آئی اے کے مطابق ملزمین اس کے علاوہ اسلحہ گولہ بارود کی خریداری اور عسکریت پسندوں میں تقسیم کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:NIA Attaches Militant's Property کپواڑہ میں این آئی اے نے مہلوک عسکریت پسند کی جائیداد منسلک کی