اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shop destroyed by fire پنگلش ترال میں آگ لگنے سے دکان خاکستر - پلوامہ دکان حادثہ

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک دکان نذرآتش ہوگئی۔ آگ غلام محی الدین وانی کی دکان میں اس وقت گئی، جب وہاں کرایہ پر رہ رہے غیر ریاستی مزدوروں کے زیر استعمال دکان میں فرج دھماکے سے پھٹ گئی۔ Shop destroyed by fire in Pinglish Tral

Etv Bhara پنگلش ترال میں آگ لگنے سے دکان خاکسترt
Etv Bhar پنگلش ترال میں آگ لگنے سے دکان خاکسترat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 7:26 AM IST

Updated : Oct 9, 2023, 1:06 PM IST

پنگلش ترال میں آگ لگنے سے دکان خاکستر

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک دکان نذر آتش ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنگلش ترال میں مقامی شہری غلام محی الدین وانی کے دکان میں اس وقت آگ لگ گئی، جب وہاں کرایہ پر رہ رہے غیر ریاستی مزدوروں کے زیر استعمال دکان میں فرج دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے وہاں افرا تفری کا ماحول ہو گیا، تاہم اچھی بات یہ رہی کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
البتہ مقامی لوگوں اور فایر سروس کی بروقت کوششوں سے آگ پر قابو کر لیا گیا۔ ایس ایچ او ترال منظور احمد نے بتایا کہ آگ دکان کی نچلی منزل میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے وہاں رکھا گیا فرج پھٹ گیا۔ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس سے قبل کئی بار آگ کی وارداتیں خطے میں سامنے آئی ہیں۔ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے لولاب علاقے کے بڈ گگل گاؤں میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں عارف احمد میر ولد مرحوم حاجی محی الدین میر اور لال الدین ولد دین محمد کے رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے، فوج، پولیس اور مقامی لوگوں نے سخت محنت کرکے آگ کو قابو کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ لولاب کے ہی شارت مقام گاؤں میں آگ کے ایک اور واقعے میں بشیر احمد شاہ ولد عبدالسلام شاہ کا رہائشی مکان مکمل طو رپر خاکستر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم ان واقعات میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

Last Updated : Oct 9, 2023, 1:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details