نمائندے کے مطابق جمعے کی سہ پہر کو آگ نمودار ہوئی اور خبر لکھے جانے تک آگ پر پوری طرح سے قابل نہیں پایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جنگل کے جس حصے میں آگ کی واردات رونما ہوئی ہے وہ جنگلی حیاتیات اور مختلف اقسام کی جڑی بوٹیوں کے مشہور ہے۔ اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ کی اس واردات سے شدید نقصان ہو سکتا ہے۔
سیاحتی مقام شکار گاہ کے جنگلات میں آتشزدگی تاہم اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے وائلڈ لائف محکمہ کے ایک عہدیدار سے رابطہ کیا تو انہوں نے آگ کی واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’آگ بجھانے والا عملہ آگ کو قابو کرنے میں جٹا ہوا ہے۔‘‘
تاہم انہوں نے اس واردات میں جنگلی حیاتیات اور سبز سونے کے پہنچے نقصانات کی خبروں کی تردید کی۔
وہیں مقامی باشندوں نے وائلڈ لائف محکمہ کی جانب سے تعینات کیے گئے ملازمین پر غفلت شعاری کا بھی الزام عائد کیا ہے۔