پلوامہ: سید حسن منطقیؒ ریسرچ اکادمی، اونتی پورہ کی جانب سے بدھ کو ایک روزہ شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کشمیر کے مقتدر علماء کرام جن میں مفتی اعظم جموں و کشمیر مفتی ناصر الاسلام، شوکت حسین کینگ، صادق علی، عمر عطاری کے علاوہ بیرون ریاست سے آئے ہوئے علماء کرام نے بھی شرکت کی۔ Karbala Conference in Awantipora کانفرنس کے دوران شیعہ و سنی علماء کرام نے عوام الناس سے خطابات کیا۔
کانفرنس کے دوران خطباء نے محبت اہل بیتؓ اور شہدائے کربلاؓ کی عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے امت مسلمہ کو غیرت ایمانی اور اسوۂ اہل بیت اپنانے پر زور دیا۔ Shia Sunni Clerics Attend Karbala Conference in Pulwama مقررین نے کہا: ’’کربلا کے میدان میں امام حسینؓ کی عظیم قربانی سے ہمیں یہی درس ملتا ہے کہ ہم زندگی میں اپنے کسی بھی عمل و کردار سے کسی پر ظلم کرنے کا سبب نہ بنیں، بلکہ ہر انسان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔‘‘
کربلا کے حقیقی پیغام کے حوالے سے مقررین نے کہا: ’’نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کربلا میں ظلم کے آگے جھکنے یا خود ظالم بننے کے بجائے اپنی جان نچھاور کرنے کو ترجیح دی۔‘‘ خطباء نے دنیوی و اخروی زندگی میں کامیاب ہونے کے لئے اہل بیت کا راستہ اپنانے پر زور دیا۔ Scholars Attend Karbala Conference in Awantipora