پلوامہ (جموں کشمیر) :ایل جی انتظامیہ کی جانب سے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بیانات بڑے پیمانے پر جاری کیے جاتے ہیں تاہم جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے ایک گاؤں - شاجن - میں آج کے جدید دور میں بھی لوگوں کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے زبردست پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ترال ٹاؤن سے قریبا تیرہ کلومیٹر دور شاجن کا یہ علاقہ سطح سمندر سے کافی اونچائی پر واقع ہے اور یہ علاقہ چند سال قبل تک رابطہ سڑک سے بھی محروم تھا۔
جہاں چند سال قبل اگرچہ پی ایم جی ایس وائی نے یہاں رابطہ سڑک کی تعمیر شروع کی تھی تاہم مقامی لوگوں کے مطابق یہ سڑک ادھوری ہے کیونکہ جہاں بستی ہے وہاں تک سڑک کی تعمیر نہیں کی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور مرور میں دقتوں کا سامنا ہے۔ گاؤں میں اگرچہ بجلی سپلائی بحال کی گئی ہے تاہم بجلی کا ترسیلی نظام زبوں حالی کا شکار ہے۔ بجلی ترسیلی لائنز کو کھمبوں کے بجائے چھوٹے درختوں کے سہارے باندھ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ ہمیشہ لاحق رہتا ہے۔
مزید پڑھیں:Check Rajpora lacks Basic Facilities راجپورہ، اونتی پورہ کی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم