پلوامہ: بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان فلم ’’ڈنکی‘‘ کی شوٹنگ کے لیے کشمیر میں ہیں۔ آج وہ فلم کے ایک سین کی شوٹنگ کے لیے پلوامہ ضلع کا دورہ کر رہے ہیں، جس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے فلم "جب تک ہے جان" کی شوٹنگ کے 12 سال بعد کشمیر کا دوبارہ دورہ کیا۔ فلم ’’ڈنکی‘‘ میں مرکزی اداکارہ تاپسی پنو ہیں اور اسے راجکمار ہیرانی ڈائریکٹ کر رہے ہیں اور یہ فلم شاہ رخ خان اور چار مرتبہ نیشنل فلم ایوارڈز اور 11 مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کے درمیان پہلا اشتراک ہے۔
بالی ووڈ کے بادشاہ نے حال ہی میں سپر ہٹ فلم پٹھان میں کلیدی کردار ادا کرکے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا تھا اور اس فلم نے کمائی کے لحاظ سے بالی ووڈ کی کئی بڑی فملوں کا رکارڈ توڑ دیا تھا۔ فی الحال اداکار گذشتہ کچھ دنوں سے سونمرگ میں ڈنکی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ توقع ہے کہ وہ آج پنزگام ڈوگری پورہ اونتی پورہ علاقے کا دورہ کریں گے جہاں وہ فلم کے ایک حصے کی شوٹنگ کریں گے۔ اس پیش رفت سے واقف لوگوں نے بتایا کہ فلم کا ایک حصہ ریلوے اسٹیشن پنزگام کے قریب شوٹ کیا جائے گا جہاں تمام انتظامات پہلے سے ہی کر لیے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک میڈیا کے ساتھ وابسطہ افراد کو بھی اس مقام تک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور سڑکوں پر سخت سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔
Shah Rukh Khan Visits Pulwama پلوامہ میں شاہ رُخ خان کی فلم کی شوٹنگ، سکیورٹی کے سخت انتظامات - پلوامہ میں فلم ڈنکی کی شوٹنگ
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ان دنوں کشمیر میں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کا ایک سین ضلع پلوامہ بھی شوٹ کیا جائے گا جس کے پیش نظر ضلع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ Film Dunki Shooting in Pulwama
فلم ڈنکی کی شوٹنگ