جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جہاں ان دنوں سردی کی لہر برقرار ہے۔ چلہ کلاں کے ان ایام میں لوگوں کو بنیادی سہولیات جیسے بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسلسل پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں حالیہ برفباری کے بعد جہاں علاقے میں بجلی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا ہی جا رہا ہے وہیں، شدت کی سردی کے بعد پانی کی پایپیں جم گئی ہیں، جس کی وجہ سے آبادی کو چلہ کلاں کے ان سرد آیام میں برف اُبال کر پینے کا پانی حاصل کرنا پڑ رہا ہے۔