پلوامہ: پلوامہپولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ انہوں نے بٹنو علاقے میں فش فارم میں پیش آئے واقع میں سات افراد کو ملوث پایا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہیں۔واضح رہے کہ 13 فروری کو بٹنورہ علاقے میں قائم ایک فش فارم میں موجود 6 ہزار مچھلیاں مردہ پائی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی لاسی پورہ کو 13 فروری کو منظور احمد میر ولد عبدالسلام میر ساکن بٹنور کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ نامعلوم افراد نے پانی میں کوئی زہریلی چیز ملا دی ہے۔،جس کی وجہ سے ان کے فش فارم میں ہزاروں مچھلیاں مر گئیں۔
اس سلسلہ میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 9/2023 انڈر سیکشن 428 آئی پی سی، پی ایس لیتر میں درج کیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔کیس کی تفتیش کے دوران تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو گرفتار افراد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ افراد نے نہر میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے بلیچنگ پاؤڈر کا استعمال کیا ، جس کی وجہ سے فارم کی مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔ پولیس نے اس واردات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔مقامی لوگوں نے پولیس کی کارروائی کی ستائش کی اور ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔