اردو

urdu

ETV Bharat / state

Har Ghar Tiranga : جھنڈا لہرانے سے حقیقت بدل نہیں سکتی : شیخ رشید ترالی

شیخ رشید نے کہا بی جے پی کو معلوم ہے کہ کشمیر میں یہ پارٹی اپنا ووٹ بینک بنانے میں ناکام ہوگئی ہے اسلیے عوام کوزہنی طور منتشرکرنے کے لیے ان اقدامات کا سہارا لیا جاتا ہے۔ Har Ghar Tiranga

جھنڈا لہرانے سے حقیقت بدل نہیں سکتی : شیخ رشید ترالی
جھنڈا لہرانے سے حقیقت بدل نہیں سکتی : شیخ رشید ترالی

By

Published : Jul 18, 2022, 9:54 AM IST

پلوامہ: ہر گھر جھنڈا لہرانے کی مجوزہ اقدام پر نیشنل کانفرنس لیڈر شیخ عبدالرشید ترالی نے کہا ہے کہ یہ اقدام اصل معاملات سے توجہ ہٹانے کےہے۔ انہوں نے اتوار کو ترال میں ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'گھرگھر ترنگا لہرانے سے یہاں کی زمینی حقیقت میں کوئی فرق نہیں پڑہ گا، نہ بےروزگاری میں فرق پڑے گا اور نہ ہی کشمیری عوام کی ناراضگی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

جھنڈا لہرانے سے حقیقت بدل نہیں سکتی : شیخ رشید ترالی

شیخ رشید نے کہا بی جے پی کو معلوم ہے کہ کشمیر میں یہ پارٹی اپنا ووٹ بینک بنانے میں ناکام ہوگئی ہے اسلیے عوام کوذہنی طور منتشرکرنے کے لیے ان اقدامات کا سہارا لیا جاتا ہے۔Har Ghar Tiranga


بی جے پی صدر رویندر رینہ کے ایک بیان پر جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں اگلا وزیر اعلی بی جے پی کا ہوگا پر رائے زنی کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ یہ بی جے پی کا ایک خواب ہے، کیونکہ اگر بی جے پی واقعی مضبوط ہوتی تو پھر کونسی چیز انہیں انتخابات کرانے سے سے روک رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Farooq Abdullah on Har Ghar Tiranga Campaign: اسے اپنے گھر پر رکھو، ہر گھر ترنگا مہم پر فاروق عبداللہ کا جواب

ABOUT THE AUTHOR

...view details