مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں سیلف ہیلپ گروپ انجینیئرز نے آج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اس حکم نامے پر نظر ثانی کرے جس میں انہوں نے سیلف ہیلپ گروپ انجینیئرز کی اس پالیسی کو ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سیلف ہیلپ گروپ انجینیئرز کو کام دیا جاتا تھا اور ہم اس سے اپنی زندگی گزر بسر کرتے تھے۔
سیلف ہیلپ گروپ انجینیئرز کا احتجاج
سیلف ہیلپ گروپ انجینیئرز نے ضلع پلوامہ کے پانپور میں سیلف ہیلپ گروپ انجینیئرز پالیسی کو ختم کرنے کے حکم نامے کے خلاف احتجاج کیا اور انتظامیہ سے حکم نامہ کو واپس لینے مطالبہ کیا۔
سیلف ہیلپ گروپ انجینئیرس کا احتجاج
مظاہرین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سیلف ہیلپ گروپوں کے ساتھ نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ منسلک ہے اگر اس پالسی کو ختم کیا گیا تو نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ بےروزگاری کا شکار ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہم سیلف ہیلپ گروپ چلا کر اپنے ساتھ ساتھ اور دوسرے نوجوانوں کو بھی روزگار کا موقع فراہم کر رہے تھے لیکن اگر اس پالیسی کو ختم کیا گیا تو انتظامیہ کو ہمارے روزگار کے لیے انتظام کرنا پڑے گا۔