اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ کے متعدد علاقوں میں تلاشی کاروائی جاری - پلوامہ

عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد وادی کے شمال و جنوب میں سکیورٹی فورسز کی تلاشی مہم جاری ہے۔

security forces launch CASO in two villeges of Pulwama
پلوامہ کے متعدد علاقوں میں تلاشی کاروائی جاری

By

Published : Apr 10, 2020, 11:46 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے درسو اور ارہل علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کورڈن اور سرچ آپریشن (تلاشی مہم) شروع کیا گیا ہے۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دونوں علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے پر فوج کے 50 آر آر، مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے دونوں علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔


مقامی ذرائع نے بتایا کہ تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی جاری ہے۔


مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details