پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ کالونی لاجورہ علاقے کو فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے محاصرے میں لیا ہوا ہے اور تلاشی کارروائی شروع کردی ہیں۔ Security Forces Launch Caso at Lajoura Pulwama
caso at Lajoura pulwama: عسکریت پسند کے چھپنے کی اطلاع کے بعد پلوامہ میں سرچ آپریشن شروع - علاقے کو محصارے میں لے لیا ہے
ضلع پلوامہ کے لاجورہ نیوہ کالونی کو پولیس اور فوج کے 55 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی بٹالین نے محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ Security Forces Launch Caso at Lajoura Pulwama

پلوامہ میں فوج کی جانب سے سرچ آپریشن شروع
تفصیلات کے مطابق نیوہ کالونی لاجورہ علاقے میں فوج کو ایک مصدقہ اطلاعات ملی تھی کہ علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد پولیس اور فوج کے 55 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی بٹالین نے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔ جو ابھی بھی جاری ہیں۔ جبکہ علاقہ کی داخلی اور خارجی راستوں کو بھی فوج کی جانب سے سیل کردیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار
Last Updated : Aug 21, 2022, 3:17 PM IST