اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ کے باباہارعلاقے میں سرچ آپریشن ختم

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے باباہار علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم ختم ہو گیا ہے۔

پلوامہ کے باباہارعلاقے میں سرچ آپریشن ختم
پلوامہ کے باباہارعلاقے میں سرچ آپریشن ختم

By

Published : Sep 5, 2020, 12:17 PM IST

Updated : Sep 5, 2020, 12:36 PM IST

پلوامہ کے باباہار علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین میں تصادم شروع ہوگیا۔

پلوامہ کے باباہارعلاقے میں سرچ آپریشن ختم

جس کے بعد فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کر دی جو تقریباً 20 گھنٹوں تک جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں عسکریت پسند گرفتار

وہیں عسکریت پسندوں نے رات کا فائدہ اٹھایا اور بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جس کے ساتھ یہ محاصرہ ختم ہو گیا۔ ساتھ ہی ضلع میں کل سے ہی انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔

فوج کے 55،50، اور سی آر پی ایف کے 183،182 بٹالین اور پولیس نے علاقے میں رات بھر سرچ آپرشین چلایا۔

Last Updated : Sep 5, 2020, 12:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details