اردو

urdu

ترال: فائرنگ کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

By

Published : Jun 13, 2020, 9:49 AM IST

سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ، مزید علاقوں کا سکوریٹی فورسز نے محاصرہ کیا۔

Search operation
Search operation

جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال کے گلاب باغ گاؤں کو فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی ترال نے مشترکہ طور پر محاصرہ میں لیا تھا کیونکہ سیکورٹی ایجنسیوں کو خفیہ اطلاعات ملی تھی کہ علاقے میں دو عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔

ترال: فائرنگ کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

تلاشی کے دوران وہاں گولیاں چلنے سے جھڑپ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسند وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ فی الحال سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لئے مزید مختلف قریبی گاؤں کو محاصرہ میں لیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔۔۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details