اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور: بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل - بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے کونبل علاقے میں دو بھائیوں کے مابین جھگڑے کے نتیجے میں چھوٹے بھائی کی موت ہوگئی ۔

پانپور: بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل
پانپور: بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

By

Published : Oct 5, 2020, 2:35 PM IST

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کا دل دہلا دینے والے واقعہ پیش آیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے مطابق پانپور کے کونہ بل علاقے میں دو بھائیوں کے مابین کسی بات کو لیکر جھگڑا شروع ہوا اور معاملہ مارپیٹ تک جا پہنچا جس کے نتیجے میں 19 سالہ برہان عزیز کو شدید چوٹیں آئیں۔

پانپور: بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

زخمی ہونے کے بعد برہان کو فوری طور سرینگر کے ایس ایم ایچ اس اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ کار دم توڑ بیٹھا۔

فوت ہونے والے نوجوان کی قانونی و طبی لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔

پولیس نے قاتل کی شناخت عابد عزیز ولد عبد العزیز ساکنہ کونہ بل پانپور کے طور پر کی ہے جو مقتول کا بڑا بھائی ہے۔

اس سلسلے میں پانپور پولیس نے سی آر پی سی 174 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details