پلوامہ: ترال میں ایک نجی اسکول کی خراب شدہ وین میں اچانک آگ لگنے سے گاڈی مکمل طور خاکستر ہوگئ اطلاع ملتے ہی فایر اینڈ ایمرجنسی سروس نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا بعد میں تحصیلدار ترال سجاد احمد اور ایس ایچ او عبدالرحمان نےجائے واردات پر پہنچ کر صورتحال کا جایزہ لیا۔ پولیس اس سلسلہ میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردیں ۔ School Van Catches Fire
School Van Catches Fire : ترال کے اسکول کی وین میں لگی آگ - آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا
گلوبل وژن سکول آف ہیومینٹیز اینڈ سائنسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسکول کی یہ وین پچھلے کئی سالوں سے خراب تھی اور اسلیے وین کو اسکول احاطے سے باہر رکھا گیا تھا اور آج اچانک اس گاڑی میں آگ لگی جسکی وجہ سے یہ مکمل طور خاکستر ہوگئ۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گلوبل وژن سکول آف ہیومینٹیز اینڈ سائنسز کے ایک عہدیدار فیاض احمد نے بتایا اسکول کی یہ وین پچھلے کئی سالوں سے خراب تھی اور اسلیے وین کو اسکول احاطے سے باہر رکھا گیا تھا اور آج اچانک اس گاڈی میں آگ لگی جسکی وجہ سے یہ مکمل طور خاکستر ہوگئ۔ تاہم اللہ کا شکر ہے کہ اسکولی طلباء یا اسٹاف کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ School Van Catches Fire in Tral
یہ بھی پڑھیں :Vehicles Damaged as Fire Breaks Out:جامعہ میٹرو اسٹیشن کی پارکنگ میں آتشزدگی،درجنوں ای رکشا جل کر راکھ