اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anti Drug Programme In Tral انڈور سپورٹس اسٹیڈیم ترال میں منشیات مخالف پروگرام منعقد

سب ڈویژن ترال کے انڈور سپورٹس اسٹیڈیم میں آج منشیات مخالف آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔Anti Drug Programme In Tral

انڈور سپورٹس اسٹیڈیم ترال  میں منشیات مخالف پروگرام منعقد
say-no-to-drugs-programme-held-at-tral

By

Published : Nov 23, 2022, 9:31 PM IST

ترال:کمسٹس اور ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن سب ڈویژن ترال کی جانب سے انڈور سپورٹس اسٹیڈیم میں ایک آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر تبسم ، ایس ڈی پی او ترال، سیٹزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی اور معروف معالج ڈاکٹر نثار کے علاوہ میڈیکل شاپ دکانداروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھیں۔Anti Drug Programme In Tral

say-no-to-drugs-programme-held-at-tral

اس موقع پر منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ سماج میں منشیات کے ناسور کو ختم کیا جائے جس کے لیے سب کو مل کر آگے آنا ہوگا۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمسٹس اور ڈرگسٹس ایسوسی ایشن پلوامہ کے صدر علی محمد ٹاک نے بتایا کہ اس پروگرام کا اہتمام اے ڈی سی ترال کی ہدایات پر کیا گیا تھا کیونکہ معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان یقیناً لمحہ فکریہ ہے اور اس کے لیے ہم سب کو آگے آنے کی ضرورت ہے تبھی جاکر معاشرے میں انقلابی تبدیلی آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:Initiative to Protect Against Drug Addictionمنشیات کی لٓت سے نوجوانوں کو دور رکھنے کی انوکھی پہل

ABOUT THE AUTHOR

...view details