جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں گزشتہ دو برسوں کے دوران کئی اہم رابطہ سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی، تاہم ستورہ ہاجن رابطہ سڑک انتہائی خستہ حالی کی شکار ہے جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو مشکلات درپیش ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'سڑک رابطے کی خستہ حالی سے ٹرانسپورٹ بھی اس علاقے میں نہیں چل رہا ہے جس کی وجہ سے بیماروں کو آج بھی کندھے پر ہسپتال پہنچانا پڑ رہا ہے۔' Satoora Hajin Link Road Dilapidated
Dilapidated Satoora Hajin Road: ترال کی ستورہ حاجن سڑک خستہ حالی کی شکار - ترال کا ستورہ حاجن سڑک خستہ حالی کا شکار
سب ضلع ترال کی ستورہ ہاجن رابطہ سڑک انتہائی خستہ حالی کی شکار ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ستورہ ہاجن رابطہ سڑک پر جلد از جلد تارکول بچھایا جائے۔ Satoora Hajin Road Dilapidated
ان کا مزید کہنا ہے کہ 'کئی برس قبل اس رابطہ سڑک پر تارکول بچھایا گیا تھا تاہم اب اس سڑک کا پورا تارکول اکھڑ گیا ہے اور کئی جگہوں پر سڑک کو سیلاب نے تباہ کیا ہے۔ لوگوں کے مطابق سڑک کی حالت ٹھیک ہونے سے علاقے کی سیاحت کو بھی فروغ مل سکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ستورہ ہاجن رابطہ سڑک پر جلد از جلد تارکول بچھایا جائے۔ ادھر پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر شبیر احمد ٹاک نے فون پر بتایا کہ 'سڑک کی نئی تعمیر کے لیے پروجیکٹ بھیجا گیا ہے منظوری ملنے کے بعد ہی کام شروع کیا جائے گا۔'