محکمہ زراعت کی جانب سے آج گلزار پورہ اونتی پورہ میں سرسوں اتسو کا اہتمام کیاگیا، جس کا افتتاح فائیننشل کمشنر ایڈشنل چیف سیکرٹری اتل ڈلو نے کیا جبکہ اس موقع پر ناظم زراعت چودھری محمد اقبال، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری کے علاوہ کسانوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر محکمہ زراعت محکمہ شیپ اور اینمل ہسبینڈری محکمے کی جانب سے متعلقہ محکموں کی مختلف اسکیموں کے بارے ميں جانکاری دی گئی اور لوگوں سے اپیل کی گئی کہ ان اسکیموں کا فائدہ اٹھائے تاکہ وہ اقتصادی طور خودکفیل بن سکے اور ایک بہتر سماج میں اپنا کردار کریں۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ محکمہ زراعت کی کوششوں سے پوری وادی میں سرسوں کی پیداوار میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے اور آج پورے کشمیر میں سرسوں کے لہلہاتے ہوئے کھیت نہ صرف اس بات کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ایکو ٹورازم کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پلوامہ ضلع میں بت 18600 ہیکٹرس پر سرسوں کی پیداوار کی گئی ہے، جبکہ اس موقع پر کئ کسانوں میں سینکشن لیٹر بھی اجراء کیے گئے۔