اردو

urdu

ETV Bharat / state

نعمان کی دسویں میں نمایاں کارکردگی، پامپور کا نام روشن - نعمان

نعمان کا کہنا ہے کہ اگست کے بعد اسکول بند رہے جس سے وادی کے طالب علموں کی تعلیم کافی متاثر رہی ہے۔ تاہم انہوں نے گھر میں بیٹھ کر خود محنت کی اور گھر والوں نے بھی نعمان کو محنت کرنے پر زور دیا جس وجہ سے انہوں نے اس امتحان میں امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے۔

دسویں میں نمایا کارکردگی دکھا کر نعمان نے پامپور کا نام روشن کیا
دسویں میں نمایا کارکردگی دکھا کر نعمان نے پامپور کا نام روشن کیا

By

Published : Jul 16, 2020, 8:58 PM IST

سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے دسویں جماعت کے نتائج منظر عام پر آنے کے بعد جہاں وادی کے مختلف اسکولوں سے وابستہ طالب علموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے سکولوں کا نام روشن کیا ہے وہیں سیمپورہ پانپور کی ناز کالونی سے تعلق رکھنے والے سترہ سالہ طالب علم نعمان جاوید بٹ جو دہلی پبلک اسکول پانتہ چوک میں زیر تعلیم ہے نے 98.60 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی پوزشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے سکول کا بلکہ اپنے علاقے اور اپنے والدین کا نام بھی روشن کیا ہے۔

دسویں میں نمایا کارکردگی دکھا کر نعمان نے پامپور کا نام روشن کیا

نعمان کا کہنا ہے کہ اپنی علمی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے طالب علموں کو مختلف کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے لیکن انہیں سب سے پہلے اپنے نصاب کی طرف ہی دھیان دینا چاہیے تاکہ وہ امتحان اچھے نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کر سکیں۔

نعمان کا کہنا ہے کہ اگست کے بعد اسکول بند رہے جس سے وادی کے طالب علموں کی تعلیم کافی متاثر رہی ہے۔ تاہم انہوں نے گھر میں بیٹھ کر خود محنت کی اور گھر والوں نے بھی نعمان کو محنت کرنے پر زور دیا جس وجہ سے انہوں نے اس امتحان میں امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے تاکہ بچوں کی نشونما اچھی طرح ہو سکے جس سے وہ تندرست رہے گے اور وہ پڑھاٸی بھی کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبائل بھی ضروری ہے تاہم ضرورت سے زیادہ وقت تک موبائل کا استعمال بھی وقت ضائع ہونے کے مترادف ہے۔

انہوں نے دوسرے طالب علموں کو پیغام دیا ہے کہ وہ کھیل کود بھی کرے لیکن پڑھائی کی طرف خصوصی طور اپنا توجہ مرکوز کرے تاکہ وہ زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details