اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں 'سخی ون اسٹاپ سینٹر' کا افتتاح - sakhi one stop center inauguration ceremony

منسٹری آف ویمینس اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کی اسکیم کے تحت ضلع پلوامہ کے ٹینگپونہ علاقے میں سخی ون اسٹاپ سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔

image
image

By

Published : Oct 21, 2020, 10:15 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹینگپونہ علاقے میں سخی ون اسٹاپ سینٹر کا افتتاح سینیئر کنسلٹنٹ جوپکا مادھوی نے کیا۔ منسٹری آف وومینس اینڈ چائلڈ کے تحت ملک کے تمام اضلاع میں مرکز کے زیر نگرانی، خواتین کے لیے سخی ون اسٹاپ سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔

اس اسکیم کے تحت مرکز حکومت ہنگامی بنیادوں پر خواتین کو مدد فراہم کرے گی اور مختلف قانونی اور دیگر خدمات تک ان کی رسائی کو آسان بنانے کی کوشش کرے گی۔

اس کے علاوہ اس اسکیم کے ذریعے خواتین کو جنسی زیادتی یا پھر گھریلو تنازعات و دیگر مسائل سے نمٹنے کے لئے مدد فراہم کی جائے گی اگرچہ یہ اسکیم مرکز کی جانب سے چلائی جارہی ہے اور اس اسکیم کو ملک کے ہر ضلع تک پہنچایا جارہا ہے۔

سخی ون اسٹاپ سینٹر اسکیم کے ذریعے خواتین کو پولیس کی مدد، طبی نگہداشت، نفسیاتی سماجی مشاورت، پناہ گاہ اور خواتین اور لڑکیوں کو تشدد کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم ہوگی۔

سخی ون اسٹاپ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر سی ڈی پی او آئی، سی ڈی ایس پلوامہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مختار احمد بھی موجود تھے۔وہیں افتتاحی تقریب میں ٹینگپونہ کی متعدد خواتین نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details