جموں و کشمیر میں نوجوان نسل پڑھائی اور کھیل کود کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ نوجوان کھیل کود کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات کو قلمبند کر رہے ہیں۔
ضلع پلوامہ کے دور افتادہ گاؤں تُجن کی رہنے والی ایک میڈیکل اسٹوڈینٹ صاحبہ طارق نے بھی اپنے خیالات کو کتاب کی شکل دی ہے۔ پانچویں جماعت سے ہی انہوں نے اپنے خیالات کو قلمبند کرنا شروع کیا تھا اور اب 'اینڈ وین دا ہیون ویپس' کے نام سے ایک کتاب شائع کی ہے۔
بارہویں جماعت کی طالبہ صاحبہ طارق کی لکھی ہوئی یہ کتاب 87 صفحات پر مشتمل ہے۔ کتاب میں مختلف موضوعات پر بات کی گئی ہے۔
صاحبہ طارق ڈار نے کہا 'میں بچپن سے ہی لکھنے کا شوق رکھتی تھی۔ میں نے پانچویں کلاس سے ہی پرسنل ڈائری لکھنا شروع کر دی تھی۔ جسے اب جا کر میں نے اپنے خیالات کو کتاب کی شکل دی ہے'۔
صاحبہ نے کہا کہ 'میں نے بارہویں جماعت سے اس کتاب پر کام کرنا شروع کیا اور رواں سال اسے شائع کیا ہے۔