اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: زعفران پریمیر لیگ اختتام پذیر - Pulwama

ریاست جموں کشمیر میں جنوبی ضلع پلوامہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ’’سیفران پریمئر لیگ‘‘ اختتام پذیر۔

Saffron premier league

By

Published : Apr 27, 2019, 8:25 PM IST

شائقین کرکٹ کے لئے ضلع پلوامہ کے سپورٹس اسٹیڈیم میں سال 2018 سے اس عنوان کے تحت کرکٹ لیگ کا آغاز کیا گیا۔

رواں برس 35کرکٹ ٹیموں نے اس لیگ میں شرکت کی۔

منتظمین کے مطابق ضلع پلوامہ میں زعفران کی کاشت کے تئیں کم ہوتے رجحان کو دور کرنے اور مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اس لیگ کا اہتمام کیا گیا۔

پلوامہ: زعفران پریمیر لیگ اختتام پذیر

انہوں نے مزید کہا کہ اس لیگ میں 70سے زائد رانجی کھلاڑیوں نے شرکت کی جس سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

فائنل مقابلے میں ’’پلوامہ‘‘ نے ’’اننت ناگ‘‘ کو 60رونوں سے شکست دیکر خطاب اپنے نام کر لیا۔

جیتنے والی ٹیم کو دولاکھ جبکہ دوسری ٹیم کو پچاس ہزار روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا۔

’’پلوامہ‘‘ ٹیم کے کپتان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں کرکٹ کے لئے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details