لیتہ پورہ: وادی کشمیر میں زعفران کے پھولوں کی چنائی کا سیزن عروج پر ہے اور لوگ زعفران کے کھیتوں سے زعفران اکھٹا کرنے میں مصروف ہیں وہیں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر واقع لیتہ پورہ میں موجود زعفرانی زمین ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جو بھی سیاح اس وقت کشمیر میں موجود ہیں وہ ضرور زعفران کے پھول دیکھنے کے لیے زعفران کے کھیتوں کا رخ کررہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیاحوں نے کہا کہ انھیں زعفران کے کھیتوں اور پھولوں کو دیکھ کر بہت ہی اچھا لگ رہا ہے ممبئی سے آنے والے ابھیشک بروال نے بتایا کہ وہ کشمیر میں گھومنے کے لیے آئے ہیں اور جس زعفران کو وہ ممبئی میں خریدتے ہیں آج وہ خود زعفران کے کھیتوں کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں انسان کو جنت کا گماں ہوتا ہے تاہم قومی میڈیا کشمیر کے حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کے پیش کرتا ہے۔ Saffron Fields of Lethpora Attracts Tourists