اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کورونا وائرس کے سبب قربانی معاف نہیں' - سنت ابراہیمی کا یہ عمل

عید الاضحیٰ کے موقعے پر رہنمایانہ خطوط کی پاسداری کا لحاظ رکھتے ہوئے علماء کرام نے مسلمانوں سے قربانی انجام دینے کی تلقین کی ہے۔

’کورونا وائرس کے سبب قربانی معاف نہیں‘
’کورونا وائرس کے سبب قربانی معاف نہیں‘

By

Published : Jul 25, 2020, 7:14 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے قربانی جیسا واجب عمل ترک نہیں کیا جا سکتا ہے۔ البتہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سماجی دوری کو بنائے رکھنا اور صفائی کا مناسب انتظام ضرور کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ترال کے معروف عالم دین اور دارلعلوم دار ارقم کے سربراہ قاضی فاروق احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

قاضی فاروق نے بتایا کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات سے شریعت کے احکامات کو پس پردہ نہیں رکھا جا سکتا ہے۔'

’کورونا وائرس کے سبب قربانی معاف نہیں‘

انہوں نے عوام سے تلقین کی کہ ’’قربانی جیسی عبادت کو ترک نہیں کیا جانا چاہئے البتہ ماہرین صحت کی جانب سے وضع کیے گئے احکامات اور رہنمایانہ خطوط کی پاسداری کرتے ہوئے سنت ابراہیمی کا یہ عمل ادا کیا جانا چاہئے۔‘‘

قربانی کے گوشت کی تقسیم کے حوالے سے قاضی فاروق نے کہا: ’’ضروری نہیں کہ قربانی کا گوشت دور دراز علاقہ جات تک پہنچایا جائے، بلکہ اسے گھر میں استعمال کرنے کے علاوہ نزدیکی افرد تک ہی اگر پہنچایا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details