اردو

urdu

By

Published : Mar 19, 2022, 4:51 PM IST

ETV Bharat / state

Rural Media Workshop in Pulwama: پلوامہ میں دیہی میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

پریس انفارمیشن بیورو سرینگر نے ڈی سی آفس کمپلیکس کانفرنس ہال پلوامہ میں ایک روزہ دیہی میڈیا ورکشاپ 'وارتالاپ' کا انعقاد کیا۔ Rural Media Workshop in Pulwama

پلوامہ میں دیہی میڈیا ورکشاپ کا انعقاد
پلوامہ میں دیہی میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

جموں وکشمیر کے پلوامہ میں میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی بی غلام عباس اور دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔ Rural Media Workshop in Pulwama

پلوامہ میں دیہی میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

اس تقریب کا مقصد مقامی میڈیا کو مختلف مرکزی معاونت والی اسکیموں اور عام لوگوں میں بیداری لانے کے لیے میڈیا کے کردار کے بارے میں حساس بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Media Co-Operation to Eradicate TB: اننت ناگ میں ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پروگرام منعقد

اپنی تقریر میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ "چھپے ہوئے مسائل کو اجاگر کرنے، دیہی لوگوں میں مختلف سرکاری اسکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کے بارے میں بیداری پھیلانے میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا میڈیا جمہوریت کا ایک مضبوط ستون ہے۔ اس لیے میڈیا کو بہت اچھے طریقے سے کام کرنا چاہیے تاکہ ہمارے ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر بھی زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کر سکے۔پروگرام کے دوران میڈیا والوں نے مستقبل میں اس طرح کی مزید ورکشاپز منعقد کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تاکہ وقتاً فوقتاً مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔

اس موقع پر معززین ضلع افسران پلوامہ اور شوپیاں کے میڈیا نمائندے پروگرام میں موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details