اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیہی ترقیاتی محکمہ کا کمال، نالے کے بیچ میں بنادیا کھیل کا میدان - جنوبی کشمیر نیوز

جنوبی کشمیر کے ترال میں سیاحتی اہمیت کے حامل علاقے نارستان میں دیہی ترقیاتی محکمہ نے ٹراوٹ مچھلیوں کے لیے مشہور نالہ نارستان کے درمیان کھیل گراؤنڈ بنادیا۔

نالے کے بیچ میں کھیل کا میدان
نالے کے بیچ میں کھیل کا میدان

By

Published : Jul 13, 2021, 10:09 PM IST

نالہ کے درمیان گراؤنڈ بنانے کے بعد مقامی لوگ اس ضمن میں اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

نالے کے بیچ میں کھیل کا میدان

تفصیلات کے مطابق سال 2019-20 میں دیہی ترقیاتی محکمہ نے آری پل تحصیل کے نارستان میں کھیل کے لیے گراؤنڈ بنانے کی شروعات کی تھی لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے یہ گراؤنڈ خوشی کے بجائے پریشانی کا موجب بنا ہوا ہے کیونکہ اس گراؤنڈ میں نوکیلے پتھر ہیں جس کی وجہ سے وہ یہاں کھیلنے سے قاصر ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کس منصوبے کے تحت دیہی ترقیاتی محکمہ نے یہاں گراؤنڈ بنایا اور لاکھوں روپے کا بل نکالا ہے۔

ایک مقامی شخص اسد اللہ میر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ محکمہ نے کس طرح نالے کے بیچ گراؤنڈ بنایا جبکہ یہاں نوکیلے پتھر ہیں جس کی وجہ سے یہاں کھیلنا ممکن ہی نہیں ہے۔

دوسری جانب حال ہی میں ڈائریکٹر آف فشریز بشیر احمد بٹ نے نارستان نالے کا دورہ کرنے کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس ضمن میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں گے کیونکہ ماحول کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

ای ٹی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے آری پل کے بی ڈی او سمیر احمد نے بتایا کہ نارستان میں کھیل گاہ اُن دنوں تعمیر کیا گیا ہے جب وہ یہاں تعینات نہیں تھے اس لیے اس بارے میں انہیں زیادہ جانکاری نہیں ہے لیکن انہوں نے یہاں عہدہ سنبھالتے ہی اس کام پر روک لگائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details