55 راشٹریہ رائفلز بٹالین پنجگام پلوامہ نے "میرا دیش میری پہچھاں" کے تحت بچوں کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ضلع پلوامہ کے سبھی سرکاری اور نجی اسکولی بچوں نے شرکت کی۔ ملک اس وقت "آزادی کا امرت مہوتسو" منارہا ہے اور ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کی طرف تیزی سے قدم بڑھاتے ہوئے "امرت کال" میں داخل ہوا ہے۔ جنوبی کشمیر کے نوجوانوں میں روایات، بھرپور ثقافتی ورثے اور ہماری عظیم قوم کے شاندار ماضی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 25-26 اگست 2023 کو فوج کی جانب سے ایک تقریب "میرا دیش میری سمجھ" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب پنجگام پلوامہ میں منعقد ہوئی جس میں تقریباً 1800 سے زائد اسکولی بچوں اور کالجوں کے طلباء نے شرکت۔
اس پروگرام کا مقصد تھا نوجوانوں کو قوم پرستی کے احساس کو ابھارنے اور قوم کی تعمیر میں خود کو وقف کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ پروگرام میں اسکولی بچوں نے محتلف رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے جبکہ بچوں نے دیش بھکتی کے گیت بھی گائے جس کے لئے انہوں کافی پذیرائی ملی جبکہ اس موقع پر کئی دیگر پروگراموں کا بھی انقعاد کیا گیا تھا جس میں اسکولی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جب کہ نمایاں کار کردگی دکھانے والے بچوں کی عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر بچوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ہندوستان کا ایک حصہ ہے اور اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے ہمیں ملک کی دوسری ریاستوں کے بارے میں جاننے کا موقع مل ہے۔
RR Pulwama پلوامہ میں راشٹریہ رائفلز بٹالین کی جانب سے ’میرا دیش میری پہچان‘ پروگرام کا انعقاد - پلوامہ میں راشٹریہ رائفلز بٹالین کی جانب پروگرام
55 راشٹریہ رائفلز بٹالین پنجگام پلوامہ نے "میرا دیش میری پہچھاں" کے تحت بچوں کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ضلع پلوامہ کے سبھی سرکاری اور نجی اسکولی بچوں نے شرکت کی۔ ملک اس وقت "آزادی کا امرت مہوتسو" منارہا ہے اور ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کی طرف تیزی سے قدم بڑھاتے ہوئے "امرت کال" میں داخل ہوا ہے۔ RR Pulwama organized 'Mera Desh Meri Pahchhan' program
![RR Pulwama پلوامہ میں راشٹریہ رائفلز بٹالین کی جانب سے ’میرا دیش میری پہچان‘ پروگرام کا انعقاد پلوامہ میں راشٹریہ رائفلز بٹالین کی جانب سے ’میرا دیش میری پہچان‘ پروگرام کا انعقاد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/26-08-2023/1200-675-19365242-575-19365242-1693058409965.jpg)
Published : Aug 26, 2023, 7:45 PM IST
یہ بھی پڑھیں: Cultural Festival At HSS Newa پلوامہ میں کلچر فیسٹیول کا اہتمام
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام اگے بھی منعقد کیے جانے چاہیے تاکہ ہم ملک کی باقی ریاستوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے رہے۔ پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ضلع پلوامہ پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ ساتھ فوج کے افسران بھی پروگرام موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں میری مٹی میرا دیش کمپنی کے تحت پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت فوج نے اس پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہیں۔