اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: گپکار اعلامیہ کے مشترکہ امیدوار کے حق میں روڈ شو

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس سے پہلے آج ترال کے نارستان میں گپکار اعلامیہ کے مشترکہ امیدوار منظور احمد گنائی کے حق میں ایک روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

road show in favor of joint candidate of gupkar alliance in tral jammu and kashmir
گپکار اعلامیہ کے مشترکہ امیدوار کے حق میں روڈ شو

By

Published : Nov 30, 2020, 10:22 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں جہاں پوری وادی میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ وہیں، آج ضلع ترال کے نارستان میں گپکار اعلامیہ کے مشترکہ امیدوار منظور احمد گنائی کے حق میں ایک روڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس کو علاقے میں پہلی انتخابی ریلی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

گپکار اعلامیہ کے مشترکہ امیدوار کے حق میں روڈ شو

یہ ریلی بٹہ گنڈ سے شروع ہوکر نارستان میں اختتام پذیر ہوئی۔ نارستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہوئی۔ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی رہنما محمد خورشید عالم، مشتاق احمد شاہ، ڈاکٹر علی محمد، الطاف لایگرو اور منظور گنائی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری عوام کے مجموعی مفادات کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے گپکار اعلامیہ کے مشترکہ امیدوار کو کامیاب بنائیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی رہنما محمد خورشید عالم نے بتایا کہ کشمیری قوم پانچ اگست کے بعد پیدا شده صورتحال سے آگاہ ہے اور ان انتخابات میں وہ ضرور اپنے غصے کا اظہار کریں اور بی جے پی کے پالسیوں کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کریں۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے ميں کل ترال بلاک پر ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ کو اچھی طرح منعقد کرانے کے لیے سیکیورٹی کے معقول انتظامات کیے گیے ہیں۔

واضح رہے کہ ترال بلاک میں ووٹروں کی کل تعداد 26661 ہے۔ بلاک میں 60 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جبکہ دس امیدوار میدان میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details