مرکز کے زیر کنٹرول علاقے جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں بھی پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس دوران ڈرائیوروں اور عام لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کے متعلق کتابچوں کے ذریعے جانکاری فراہم کی گئی۔
اونتی پورہ میں روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد
سرینگر جموں قومی شاہراہ پر چل رہے ٹریفک کو روک کر انکو ٹریفک قوانین کے متعلق کتابچے مفت میں تقسیم کیے گئے۔
سرینگر جموں قومی شاہراہ پر چل رہے ٹریفک کو روک کر انکو ٹریفک قوانین کے متعلق کتابچے مفت میں تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری اور ایس ایچ او اونتی پورہ بھی موجود تھے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کے اس پروگرام کو خوش آئند قرار دیا۔
ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام میں ٹریفک قوانین کے متعلق جانکاری فراہم کرنے اور انہیں ٹریفک نشانات کے متعلق بیداری فراہم کرنے کے سلسلے میں آج باضابطہ ایک پروگرام منعقد کیا گیا اور یہ پروگرام ایک ماہ تک جاری رہے گا اور سترہ فروری کو اختتام پزیر ہو گا۔