اونتی پورہ ایمز سائٹ کو جانے والی سڑک خستہ حالی کی شکار اونتی پورہ( پلوامہ):اونتی پورہ ٹاؤن سے ایمز تک کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ حالی کی شکار ہوئی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر تقریباً پانچ سال پہلے کام شروع کیا گیا جو کہ ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر گاڑیوں کا اوّا جاہیں بہت زیادہ ہیں،جس کی وجہ سے سڑک پر دھول اٹھنے سے لوگوں کو خاص کر بچوں اور معمر افراد کو بیماریاں پھوٹنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔یہ معاملہ کئی بار سرکار کی نوٹس میں لایا اور سڑک پر تارکول بچھایا جانے کی اپیل بھی کی گئی، لیکن محکمہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق گاڑیوں کے چلنے سے سڑک سے دھول اٹھنے سے ماحول پورا گندا ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں مقامی آبادی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایمز جیسے اہم ادارے پر اگرچہ کام چل رہا ہے جبکہ اسلامک یونیورسٹی کو بھی یہی راستہ جاتا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر دباو بہت زیادہ ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس رابطہ سڑک کی حالت بہتر بنانے کے لیے کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس مسئلہ کی طرح توجہ دینے کی اپیل کی تاکہ لوگوں کے مشکلات دور ہوجائے۔
مزید پڑھیں:Dilapidated Road in Tral ترال میں سڑک کی خستہ حالی کو لے کر احتجاج